عازمین حج کیلئے خوشخبری

عازمین حج کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک:وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں حج کے دوران عازمین کو ایک ہی جگہ پر رہائش فراہم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔

 اس حکمت عملی کے تحت ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی مقام پر رہائش دی جائے گی تاکہ ماضی میں الگ الگ رہائشوں اور عبادات کے شیڈول کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا حل ممکن ہو سکے۔بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایک ہی خاندان کے عازمین کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر خاندان کو ایک ہی جگہ پر رہائش ملے تاکہ نوافل کی ادائیگی سمیت دیگر عبادات میں بھی اہلخانہ ایک ساتھ ہوں۔