برطانیہ :برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل، شہری گھروں میں محصور

3روز سے تعلیمی ادارے بند ،ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار، کئی علاقوں میں بجلی غائب
لندن(آئی این پی)برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے، شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں گذشتہ 3روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ متعدد ایئر پورٹ بند اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔