گوادر (آن لائن) گوادر شہر میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں، ٹریفک کی روانی برقرار ہے جبکہ تجارتی مراکز بھی کھلے ہیں۔ شہر میں امن و امان اور روزمرہ سرگرمیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے برعکس مقامی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔دستیاب تفصیلات کے مطابق گوادر شہر اور اس کے مختلف علاقوں میں کاروباری اور روزمرہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت بھی معمول کے مطابق برقرار ہے، جبکہ بازاروں اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔گوادر میں معمولاتِ زندگی متاثر ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان میں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کی گئی