بجلی چوروں سے اب تک 151ارب سے زائد وصول

ملک بھر سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 16ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اورمہم کے دوران بجلی چوروں سے اب تک 151ارب روپے سے زائد وصول کئے گئے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 16ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون کے نتیجے میں اب تک 151ارب 85کروڑ روپے سے زائد وصول کرلئے گئے۔گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 80کروڑ سے زائد رقم وصول کئے گئے جبکہ138 بجلی چور گرفتار کرلئے گئے۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں