وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔