سوشل میڈیا سے فحش اور توہین آمیز مواد ہٹا دیا جائے:وزارت مذہبی امور کا پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے پی ٹی اے کو خط لکھ کر سوشل میڈیا سے فحش اور توہین آمیز مواد کو پاکستانی معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔وزارت نے خط میں کہا ہے  سوشل میڈیا پر اس طرح کا مواد معاشرتی لحاظ سے انتہائی مضر ثابت ہو رہا ہے اور اس کا اثر خاص طور پر نئی نسل پر پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود فحش مواد پاکستانی معاشرتی اور مذہبی روایات کے خلاف ہے،  اس طرح کے مواد کا موجود ہونا پاکستانی معاشرے پر سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے خصوصاً نئی نسل پر جو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس مواد تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔