سرکاری سکیم کے تحت مزید 5ہزار افراد کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا، درخواستیں اگلے ہفتے طلب کی جائینگی
لاہور (آن لائن)وزارت مذہبی امور کا بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مزید5ہزارافراد کو حجاز مقدس بھیجاجائے گا، آئندہ ہفتے سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی،نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔وزارت مذہبی امورنے نئی حج درخواستوں پرقرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،،حکومت کو سرکاری حج اسکیم کے تحت ساڑھے 81 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، حکومت نے فیصلہ حج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنے سے بچنے کیلئے کیا۔