وزارت مذہبی امور نے قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب کرلیں

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت مذہبی امور نے رمضان میں قومی محفل شبینہ کے لیے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب کرلیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق صوبائی اوقاف 10جنوری تک حفاظ کرام کی نامزدگیاں وزارت کو لازمی بھجوا دیں، صوبائی مقابلوں کے بعد نامزد حفاظ کرام کا قومی سطح پر مقابلہ کرایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 14بہترین حفاظ کرام کو قومی محفل شبینہ میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوگی۔گلگت، آزاد کشمیر سے1،1، خیبرپختونخوا، بلوچستان،سندھ اور وفاق سے 2،2 جبکہ پنجاب سے 4 حافظ کرام منتخب ہوں گے۔