بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب

 ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں
 بزدار کے پہلے ایک سال  اور مریم نواز کے ایک سال کا موازنہ کریں جواب مل جائے گا: سینئرصوبائی وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہم کنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی۔ ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں‘ نالائق نااہل چوروں کے پہلے ایک سال19-2018 کا موازنہ شہباز شریف کے پہلے ایک سال سے کرلیں جواب مل جائے گا۔ بزدار کے پہلے ایک سال کا موازنہ کریں اور مریم نواز کے ایک سال کا موازنہ کریں جواب مل جائے گا۔