بیرونِ ملک پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر ترسیلات زر بھجوادیں

گذشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد زائد ہیں،  سب سے زیادہ سعودی عرب سے 873.5 ملین ڈالر آئیں
یو  اے ای سے 749.8ملین، برطانیہ سے 563.7 ملین ڈالر اور امریکہ سے 308.9 ملین ڈالر موصول 
اسلام آباد(آن لائن)بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر ترسیلات بھجوائی ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد زائد ہیں۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال 16.5 فیصد اور ماہ بہ ماہ 0.7  فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026-27 کے پہلے دو مہینوں (جولائی تا اگست)کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 6.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.7 فیصد اضافہ ہے۔ ترجمان کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 873.5 ملین ڈالر آئیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 749.8 ملین ڈالر، برطانیہ سے 563.7 ملین ڈالر اور امریکہ سے 308.9 ملین ڈالر موصول ہوئے۔