ماہرہ خان نے فلموں سے عارضی وقفے کا اعلان کر دیا، آئندہ صرف منتخب پروجیکٹس میں کام کریں گی

ماہرہ خان نے فلموں سے عارضی وقفے کا اعلان کر دیا، آئندہ صرف منتخب پروجیکٹس میں کام کریں گی

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا ہے کہ وہ اس وقت فلموں سے عارضی وقفہ لے رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک سیریل میں مصروف ہیں اور ایک ساتھ دو بڑے پروجیکٹس کرنا ممکن نہیں، اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وقتی طور پر فلمی کام سے دور رہیں گی۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ آئندہ وہ صرف ایسے پروجیکٹس میں کام کریں گی جو واقعی زبردست اور منتخب ہوں، اور ہر پروجیکٹ میں شامل ہونے سے پہلے اچھی طرح سوچیں گی۔ اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی کریئر کی منصوبہ بندی میں محتاط رویہ اپنانا چاہتی ہیں اور معیار پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔یہ وقفہ ان کے مداحوں کے لیے مختصر عارضی ہے اور ماہرہ کی یہ حکمت عملی ان کے کام کی قدر اور معیار کو برقرار رکھنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔