معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے اپنی صحت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر کامیڈی سے طویل وقفے کا اعلان کر دیا ہے۔
38 سالہ ذاکر خان نے یہ اعلان بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنے پاپا یار ٹور کے دوران ایک لائیو شو میں کیا، جس کے فوری بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ذاکر خان نے کہا کہ وہ سالوں سے ٹور کر رہے ہیں لیکن اب اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے ممکنہ طور پر 2030 تک وقفہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ وقفہ 2028، 2029 یا 2030 تک جاری رہ سکتا ہے، جب وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں مکمل کر لیں گے۔لائیو شو کے دوران، ذاکر خان نے جذباتی انداز میں مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا:"آج یہاں موجود ہر شخص میرے دل کے بہت قریب ہے۔ آپ سب کی موجودگی میرے لیے اتنی اہم ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے اور میں ہمیشہ آپ سب کا شکر گزار رہوں گا۔"ذاکر خان کی یہ اعلان نہ صرف مداحوں کے لیے حیران کن ہے بلکہ بھارتی کامیڈی انڈسٹری میں بھی ایک اہم لمحہ سمجھا جا رہا ہے۔