بھارتی اداکارہ حنا خان جو اس وقت اسٹیج 3 بریسٹ کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، نے اپنی بیماری کے دوران کیرئیر پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حنا خان نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد ان کے کام میں شدید مشکلات آئیں اور انہیں دو پروجیکٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔حنا خان نے بتایا کہ وہ کچھ پروجیکٹس پر کام شروع کرنے والی تھیں لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ یہ پروجیکٹس اُن کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس بیماری کی نوعیت ایسی ہے کہ اس میں وقت لگ سکتا ہے اور کام کی ڈیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ان پروجیکٹس پر کام نہیں کر پائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے کام کو ترجیح دیتی رہی ہیں، لیکن اس وقت اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری تھا۔حنا خان کی اس ایمانداری اور جرات نے ان کے مداحوں میں مزید احترام پیدا کیا ہے۔ ان کی صورتحال نے یہ پیغام دیا ہے کہ صحت کو سب سے مقدم رکھنا چاہیے اور کبھی کبھار کام اور کیریئر کو پیچھے رکھنا ضروری ہوتا ہے۔