پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر نگہبان کارڈ کی بروقت فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ایوانِ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں کیمپ سائٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر یہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کیمپ سائٹس کے مقامات بینک آف پنجاب کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ کارڈ کی ترسیل اور وصولی کے شیڈول کو بروقت مکمل کرے گی۔ نگہبان کارڈ کے کیمپ آپریشن میں پی ایس ای آر کا عملہ بھی شامل ہوگا، جبکہ شہریوں کے لیے ہیلپ لائن اور کال سنٹر 15 فروری تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات رمضان میں مستحق خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔