ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیونکہ جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک شرما کو معدے میں تکلیف کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا اور بخار کے سبب انہیں ڈرپس بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کے بعد کل نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو شکست دی تھی، تاہم ٹاپ آرڈر میں کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ کسی بلے باز کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی تھی۔