منشیات اور شیشہ فروشی میں ملوث دو ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں نواب ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور شیشہ فروشی میں ملوث دو ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج چوکی ایل بلاک نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد اور شیشہ فروشی میں ملوث ملزم زبیر کو گرفتار کیاملزم امجد منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں طویل عرصے سے ملوث تھا اور متعدد بار جیل جا چکا ہے، جبکہ ملزم زبیر ایک کیفے پر ممنوعہ شیشہ اور شیشہ فلیورز فروخت کر رہا تھا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم امجد کے قبضے سے 540 گرام آئس جبکہ ملزم زبیر سے شیشہ اور شیشہ فلیورز برآمد کر لیے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر انچارج چوکی ایل بلاک خرم اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ علاقے میں انسدادِ منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے، منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی