پولٹری خام مال کی آڑ میں شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولٹری خام مال کی آڑ میں شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم کو اظہر ٹاؤن سے شراب سمیت حراست میں لیا گیاملزم منی پیک اپ میں شراب چھپا کر اظہر ٹاؤن سپلائی کرنے آیا تھاملزم کا خام مال کی آڑ میں شراب فروشی کا دھندہ کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ملزم صفدر سے 100 بوتلیں شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،