اسلحہ نمائش اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

 ملزمان سے پستول، گولیاں، پانچ سو چالیس گرام چرس اور دس لیٹر شراب بر آمد
 لاہور (کرائم رپورٹر) رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم حیدر شاہ کے قبضے سے پستول اور گولیاں بر آمد ہوئیں۔ ملزم مبینہ طور پر پابندی کے باوجود اسلحہ لے کر گھومتا اور اس کی نمائش کرتا تھا۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں خادم اور مجاہد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 540 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایس پی سٹی نے جرائم کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او صفدر سجاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔