منشیات فروشی میں ملوث پیرافورس اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تجاوزات کے خاتمے کیلئے بنائی گئی پیرافورس کا اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم مجتبیٰ حیدر کو شاہدرہ ٹائون پولیس نے کالا خطائی روڈ سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق پیرافورس کے گرفتار اہلکار سے 140گرام آئس اور 40گرام افیون برآمدہوئی۔ تھانہ شاہدہ ٹائون میں تعینات سب انسپکٹر عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاراہلکارساندہ روڈعثمان پارک کارہائشی ہے، ملزم کوتفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔