سی سی ڈی نے شواہد ملنے پر ملزم اہلکار پکڑے ، بھاری مقدار میں آئس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی نے منشیات فروشی میں ملوث لاہور پولیس کے 12 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نیمنشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا اور لاہور میں سی سی ڈی اقبال ٹائون،چوہنگ، ماڈل ٹائون اور کینٹ سرکل نیپنجاب پولیس کے متعدداہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر اہلکاروں کو حراست میں لیا، مذکورہ اہلکاروں سے بھاری مقدار میں آئس بھی برآمد کر لی گئی۔پکڑے جانیوالے اہلکاروں میں انویسٹی گیشن ونگ کی لیگل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار بھی شامل ہیں، آخری اطلاعات تک تحقیقات جاری ہیں تاہم مقدمات درج نہیں ہو سکے۔