لاہور (کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات اور پتنگ فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان سفیان، ذوالقرنین اور حسن کے قبضے سے 520 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 11 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 540 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم لنڈی کوتل کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے ایس ایچ او مستی گیٹ محمد پرویز اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ جرائم کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔