ایس پی اقبال ٹاؤن کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی جانب سے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے مسائل براہِ راست سنے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہری کے دوران ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کی شکایات سنیں اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کییاس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے تاکہ شہری بلا خوف و جھجھک اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے واضح کیا کہ شہریوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے درپیش مسائل کا حل اور ان کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔