چیچہ وطنی:میپکو کا چھاپہ، بجلی چور گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں بجلی چور وں کے خلاف کارروائی، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 77 بارہ ایل میں صارف مبشر حسین ولد انور میٹر کے ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا رکر بجلی چور ی کررہا تھا کہ میپکو ٹیم نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے ایس ڈی او میپکو سب ڈویڑن 90 موڑ کسووال محمد انعامکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔