ظفروال (خصوصی رپورٹ) ظفروال میں گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ کشمیر روڈ پر عبدالستارکے گھر سے چور 5 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی اور سعودی ریال چوری کرکے فرار ہو گئے۔ سبزی منڈی سے بھی نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے، جس کے بعد شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا۔