گرو چک کارہائشی مبینہ اغوا،تاوان کی رقم طلب

 پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ چک بیدی کے علاقہ گرو چک 23/SP کا رہائشی آصف اسلم مانیکا مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔اہلِ خانہ کے مطابق آصف گاڑی خریدنے گھر سے نکلا تھا، دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا۔ بعد ازا ں ا سکے واٹس ایپ سے ویڈیو پیغام موصول ہوا، جس میں اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ، انہوں نے آصف کی بحفاظت بازیابی کیلئے پولیس اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔