8ویں جماعت کا طالب علم نعمان وسیم موقع پردم توڑگیا،لاش ہسپتال منتقل، پولیس مصروف تفتیش
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کرین اورموٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجہ میں 8ویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فرید ٹا ئون میں 6نمبر سٹاپ چونگی موڑ کے قریب ایک کرین اور موٹرسائیکل کی ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں 8ویں جماعت کا طالب علم نعمان وسیم کرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے بعد کرین کاڈرائیور فرارہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو 1122نے لاش کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس تھانہ فرید ٹا ئون مصروف تفتیش ہے۔