بلال مزدوری کرتا تھا، چھٹیاں گزارنے واپس آ تے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا
رحیم یار خاں (خصوصی رپورٹ )نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مزدوری کیلئے بلوچستان جانیوالے رحیم یارخان کے شہری کوموت کے گھاٹ اتاردیا، لاش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی علاقہ منتقل کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی ربن پیرموضع ظفر آباد کارہائشی28سالہ بلال احمدجوکہ بلوچستان میں محنت مزدوری کرتاتھا، گزشتہ روز عید کی چھٹیوں پرواپس آرہاتھاکہ نوشکی بلوچستان کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔لاش کو آج کارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی علاقہ منتقل کیاجائے گا۔