اسلام آباد (آئی این پی )حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی دیکھی گئی ہے اور پہلے چار روز میں 11,287حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک کے 15نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی 3دسمبر تک جاری رہے گی ، جبکہ قرعہ اندازی 6دسمبر کو ہو گی۔ترجمان مذہبی امورنے یہ بھی کہا کہ عازمین حج کی آسانی کے لئے اندرون اور بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں خصوصی سہولت ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے۔