ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام حد سے تجاوز کرتا ہے تو ہم ایران پر اکیلے حملہ کر دیں گے، اسرائیل

  ایران کی میزائل صلاحیتیں اسرائیل کے لئے  بڑا خطرہ ، انہیں بغیر کسی نتیجے کے مزید آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اس حد سے تجاوز کرتا ہے جسے وہ ایک حساس سیکیورٹی ریڈ لائن قرار دیتا ہے تو وہ یکطرفہ فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی اخبار دی یروشلم  نے رپورٹ میں کہا  ہے کہ اسرائیل کے اعلی حکام نے اپنے امریکی عہدیداروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی میزائل صلاحیتیں اسرائیل کے لئے  بڑا خطرہ ہیں اور انہیں بغیر کسی نتیجے کے مزید آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ایران کی میزائل تیاری اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ حالیہ ہفتوں میں اعلی سطحی سفارتی اور فوجی رابطوں کے ذریعے امریکا تک پہنچایا گیا۔حکام نے مبینہ طور پر آپریشنل تصورات بھی پیش کیے، جن میں پروگرام سے  منسلک اہم پیداواری اور ذخیرہ کرنے والی تنصیبات پر ہدفی حملے شامل ہیں