ایران کا 1200 کلومیٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل قاسم بصیر کا تجربہ

ایران پر حملہ کیاگیا تو بھر پور جواب دیا جائے گا،ردعمل بڑاخوفناک ہوگا‘ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دھمکیوں سے گریزکریں
 امریکہ یا یہودی رجیم نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو خطے میں امریکی ہوائی اڈوں اور فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا: ایرانی وزیر دفاع 
تہران (آئی این پی )ایران نے مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 1200 کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل قاسم بصیر کی رونمائی کی ہے جس کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہے،ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔  انہوں نے امریکیوں کو متنبہ کیا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم طاقت سے جواب دیں گے۔ ہم ان کے مفادات اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ کریں گے اور ہم اس سلسلے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی حد دیکھیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے دشمن نہیں ہیں اور وہ ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی سرزمین پر امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے