روس کا کیف پر بیلسٹک میزائل سے حملہ:23افراد زخمی

8گھنٹے سے زائد کی بمباری سے دارالحکومت کے دس اضلاع کو شدید نقصان پہنچا 
ماسکو(آئی این پی )روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائل سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 23افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق 8گھنٹے سے زائد کی بمباری سے دارالحکومت کے دس اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ۔حملے کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔یوکرینی ائیرفورس کے مطابق روسی حملے میں پانچ سو انتالیس ڈرونز اور گیارہ میزائل داغے گئے۔یوکرینی حکام کے مطابق، روسی افواج نے رات گئے کیف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں دھماکوں کی گونج سنائی دی اور فضا میں زہریلے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔