ریاض(آئی این پی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الدرعیہ میں برطانوی شہزادے ولیم کا خیرمقدم کیا اور انہیں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی مقام الطریف کا دورہ کرایا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس دورے میں شہزادہ ولیم نے تاریخی الطریف ڈسٹرکٹ میں نجدی طرز تعمیر کی نمائش، پہلی سعودی ریاست کے اماموں اور شہزادوں کے محلات دیکھے۔امام قصر سلوی کے سامنے ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی، جو پہلی سعودی ریاست کے دوران حکومت کے مرکز کے طور پر کام کرنے والے تاریخی محلات میں سے ایک ہے