لندن (سپورٹس ڈیسک ): برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم گزشتہ روز عوام میں نکلے اور لندن کی سڑک پر کرکٹ کھیلی جس کے لیے ٹریفک روک دی گئی۔برطانیہ کا شاہی خاندان عمومی طور پر عوام میں زیادہ گھلتا ملتا نہیں ہے۔ تاہم روایت کے برعکس گزشتہ برطانوی ولی عہد شہزاد ولیم نے بکنگھم پیلس سے باہر آکر سڑک پر کرکٹ کھیلی، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔میچ کے دوران مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا۔ شہزادے بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی مہارت کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر کرکٹ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ شہزادہ ولیم نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔یہ غیر رسمی میچ انہوں نے اپنے ‘ارتھ شاٹ’ (Earthshot) ماحولیاتی انعام کی تشہیر کے لیے کھیلا۔ جس میں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز سمیت دیگر چند بڑی شخصیات نے بھی شرکت کی۔کھیلوں کی عالمی شہرت یافتہ جن کھلاڑیوں نے شہزادہ ولیم نے جن سابق کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ ان میں بھارت کے سابق کپتان سورو گنگولی، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا اور انگلینڈ کے کپتان جو روٹ شامل تھے۔