مہنگائی کا سونامی ،کوکنگ آئل کی قیمت میں 60روپے فی لیٹراضافہ

سپلائی کم ہونے کی وجہ سے آئل کی قیمت بڑھی، قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ
لاہور(آئی این پی )مہنگائی کے وار جاری ،کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ہفتے میں کھلاتیل 60روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگیاجس کے بعد550روپے لیٹرتک فروخت ہونے لگاہے۔دکانداروں کاکہناہے کہ کھلاتیل 490روپے سے بڑھ کر 550 روپے لیٹرتک دستیاب ہے  ۔دکانداروں کاکہناہے کہ ایک ہفتے میں کھلاتیل 60روپے فی لیٹر تک مہنگاہواہے،سپلائی کم ہونے کی وجہ سے کوکنگ آئل کی قیمت بڑھی ہے ۔دوسری جانب  لاہور میں دودھ کی سرکاری قیمت 180مقررہے لیکن بازار میں 210روپے کلو میں فروخت ہورہاہے۔دہی کی سرکاری قیمت 200،مقررہے لیکن مارکیٹ میں 240روپے کلو میں فروخت ہورہاہے۔  سرکاری نرخنامہ کاغذوں تک محدود ہے اوردکاندار من مانے نرخ وصول کررہے ہیں جس کے باعث غریب ومتوسط طبقہ پریشانی کا شکارہے اورانہوں نے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔