لاہور:مہنگائی پھر عروج پر ،گھی، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتیں بلند

 پہلے درجے کے گھی کی قیمت 582 روپے،ٹماٹر کی قیمتیں 700  فی کلو تک پہنچ گئیں
لاہور (زیڈ این این) اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے درجے کا گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے اضافے کے بعد 582 روپے فی لیٹر/کلو تک پہنچ گیا، جبکہ دوسرے درجے کا گھی اور تیل 540 روپے فی لیٹر/کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔چینی کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 179 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں نرخوں میں اضافہ اور سپلائی چین کے دباؤ کے باعث یہ اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔شہریوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر شدید اثر ڈالا ہے۔ دوسری جانب سبزیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹماٹر کی قیمت 500 سے 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی، جبکہ سرکاری نرخ 368 روپے فی کلو مقرر ہیں۔ ریٹیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ تجارتی راستوں کی بندش اور سپلائی میں کمی کے باعث ہوا، سب سے زیادہ نرخ گلشن اقبال اور برنس روڈ کے علاقوں میں دیکھے گئے۔