کوکنگ آئل 20 روپے لٹر تک مہنگا
درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں150 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، 5لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت 2760روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں100روپے،16لٹر درجہ اول کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے،درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں150 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے 5لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت 2760روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے جبکہ درجہ اول 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے،درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم16لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔