ایک ہفتے میں پیاز، انڈے، چکن، گھی، آٹا، کوکنگ آئل سمیت 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

پٹرول، ڈیزل مہنگا ، ایل پی جی سستی 
2روپے 43پیسے اضافے سیپٹرول کی قیمت 265روپے 45پیسیہو گئی ، ڈیزل 3 روپے 2 پیسے لٹر مہنگا ہونے سے لٹر 278روپے 44 پیسے کا ہوگیا ، ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، ایک ہفتے میں 27اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پٹرول، ڈیزل مہنگا ، ایل پی جی سستی ، کوکنگ آئل سمیت 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگاکیا گیاجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔ پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لٹر مقررکی گئی۔ اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔حکومت نے ماہ نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہیجس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نومبر کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج یکم نومبر سے ہوگا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیا مہنگی، 10 سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں ، حالیہ ہفتے میں پیاز 59.54 فیصد، انڈے 3.24 فیصد مہنگے ہو ئے جبکہ چکن0 2.4 فیصد اور لہسن 1.72 فیصد مہنگا ہوا ، کوکنگ آئل ، گھی اور آٹا بھی مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر 47 فیصد ، دال چنا 1.66 فیصد سستی ہوئی۔ اس دوران دال مسور ، مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی، مجموعی سالانہ مہنگائی 5.05 فیصد تک پہنچ گئی ،ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ۔