ریسکیو آفیسرز کی فائر سیفٹی ٹریننگ شروع

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے پنجاب بھر کی عمارتوں اور صنعتوں میں صحت اور سیفٹی کے معیار کی بہتری کے لئے فائرریسکیو آفیسرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے بلڈنگ فائر سیفٹی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے بڑے شہروں میں پیچیدہ اور بلند و بالا عمارتوں میں درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے انجینئرز، ماہر تعمیرات اور منصوبہ سازوں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔     ڈاکٹر رضوان نصیر نے زور دیا کہ عمارتوں کو استعمال میں لانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ عمارت رہائش اور کام کرنے کیلئے محفوظ ہے۔