ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تبدیلی کیلئے کام شروع

دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ کی بنیاد پر119ڈپٹی ڈی ای او تبدیل کئے جائینگے 
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تبدیلی کا کام شروع کردیا۔دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ کی بنیاد پر119ڈپٹی ڈی ای او تبدیل کئے جائیں گے۔لاہور میں11ڈپٹی ڈی ای او کو تبدیل کیا جانا ہے۔ابھی تک لاہور میں صرف ایک ڈپٹی ڈی ای او کو تبدیل کیا گیا ۔ڈاکٹر کامران کو ٹیسٹ کی بنیاد پر ماڈل ٹا ئون میں لگایا گیا ہے۔ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیسٹ بھی لے لیا ۔ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے بعد مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔