مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ )پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 7نوجوانوں کو گرفتار کرکے 250پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 11چرخیاں بر آمد کرلیں ، پولیس نے سرہالی کلاں کے قریب ویران میدان میں پتنگ بازی کرنے میں مصروف مختلف مقامات سے آئے نوجوانوں محمد آصف ،فراز ،عامر علی ،علی رضا ،کاشف ،سیف اور سخاوت کوپکڑکر کر مجموعی طور پر 250پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 11چرخیاں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔