لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے دائر کی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت ،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برعکس بنایا گیا۔ریاست شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔ریاست شہریوں کو آزادانہ زندگی کے حقوق دیتی ہے۔حکومت نے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کی تھی۔