چیچہ وطنی( خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کے علاقہ میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج، 4 باراتی گرفتار کر لئے گئے۔ تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 115 بارہ ایل میں شیر زمان رانا کے بیٹے حیدر علی کی شادی کی تقریب میں فحش گانے لگا کر منچلے نو جوان بھنگڑا ڈال رہے تھے کہ پولیس نے چھا پہ مار کر محمد سلیمان، مرتضیٰ شیخ عدیل احمد شیخ اور مدثر عباس بلوچ 4 باراتیوں کو گرفتار کر لیا،ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔