کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ، 16 ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 ملزم گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے پولیس نے دارے والا کو کھا کے قریب وحید سے 6 پتنگیں، ایک ڈور ،جہاز گرا ئونڈ میں محمد اعجاز سے 2 پتنگیں ،ایک ڈور ،تھانہ فتح شیر پولیس نے فتح شیر روڑ پر فضل سبحان سے 12 پتنگیں، 82/6 آر میں اذان سے 10 پتنگیں، تھانہ فرید ٹا ئون پولیس نے فرید ٹا ئون میں مختار سے 12 پتنگیں، ایک ڈور ،95/6 آر میں اقبال سے 12 پتنگیں ایک ڈور 85/6 آرمیں محمد احمد سے 8 پتنگیں ایک ڈور 93/6 عبدالمنان سے 10 پتنگیں، ایک ڈور ،محمد بشیرسے 15 پتنگیں ایک ڈور ،جیون سٹی میں کامران سے 10 پتنگیں ایک ڈور اور غلہ منڈی پولیس نے شاہ دین چوک میں محمد آصف سے 5 پتنگیں، کینال دیو ٹا ئون میں محمد یاسین سے4پتنگیں، کچی آبادی شریف کالونی میں محمد لطیف سے5 پتنگیں پکڑی گئیں۔