محمودبیگ کیاہلخانہ سے1 کروڑ نقدی،2 آئی فونزاور2 گھڑیاں بطور تاوان طلب ،بینک اکا ئونٹ سے 3 لاکھ نکلوا لئے
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) 70 سالہ بزرگ ہنی ٹرپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکو ئوں کے ہتھے چڑھ گیا ،مورگاہ کے رہائشی محمود بیگ کی ہتھکڑیوں میں جکڑی ویڈیو ڈاکو ئوں نے لواحقین کو بھجوا دی ،ڈاکو ئوں نے ایک کروڑ نقدی،2 آئی فونزاور2 گھڑیاں بطور تاوان طلب کر لیں۔ڈاکو ئوں نے مغوی محمود بیگ کے بینک اکا ئونٹ سے 3 لاکھ روپے بھی نکلوا لئے ،بیٹے کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کرکیتفتیش کا اغاز کر دیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق بزرگ اولاد سیکئی مرتبہ شادی کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے ،بزرگ محمود بیگ کو 16 ستمبر کو راولپنڈی سے بلایا گیا ،محمود بیگ اپنی موٹر سائیکل ریلوے سٹیشن کے قریب دوست کے گھر کھڑی کر کے روانہ ہوا۔