ڈرائیور ڈمپر کو مین روڈپر کھڑا کر کے سو گیا تھا کارسوار شہروز اور صبا موقع پر دم توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے علاقے میں کارڈمپرسے ٹکرانے کے باعث لڑکی لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور ڈمپر کو مین روڈپر کھڑا کر کے سو گیا تھا،افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کارسوار شہروز اور صبا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالانوجوان ملک شوکت عرف شوکی کابھانجا ہے۔