ڈمپر تاروں سے ٹکرا گیا، کنڈیکٹرکرنٹ لگنے سے جاں بحق

واقعہ ظفروال میں اینٹیں اتارتے پیش آیا ، جھلسنے والا افتخارہسپتال لیجاتے چل بسا
ظفروال، چک امرو (خصوصی رپورٹ) ظفروال کے نواحی قصبہ پنڈی بوہڑی میں اینٹیں اتارتے ڈمپر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کنڈیکٹر افتخار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ڈمپر اینٹیں اتار رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تار کے قریب آئی اور ننگی تار سے چھوجانے پر ڈمپر میں کرنٹ آ گیا جس کی زد میں آ کر کنڈیکٹر افتخار بری طرح جھلس گیا۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری طور پر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔