بارات سندھ سے پتوکی آ رہی تھی،قومی شاہراہ پر چک نمبر 37بارہ ایل کے قریب تیزرفتار کار درخت سے ٹکرا گئی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ساہیوال میں قومی شاہراہ پر چک نمبر37بارہ ایل کے قریب تیزرفتار کار درخت سے ٹکرانے سیدلہا ، دلہن جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بارات سندھ سے پتوکی واپس آ رہی تھی کہ دلہا کی گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ کار درخت سے ٹکرا نے سے دلہا اور دلہن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔