نارووال :لڑکا اور لڑکی قتل، لاشیں کار سے برآمد

دونوں 3روز سے لاپتا تھے، فیملیز نے تھانے رپورٹ درج نہ کرائی
گیراج سے بدبو آنے پرعلم ہوا، قتل غیرت کے نام پر کیا گیا، پولیس 
نارووال (خصوصی رپورٹ)نارووال کے نواحی گاؤں مہار شریف میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا، دونوں کی لاشیں گھر کے گیراج میں کھڑی کار سے برآمد ہوئیں۔ گیراج سے بدبو آنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔دونوں لڑکا اور لڑکی 3روز سے لاپتا تھے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے لاپتا ہونے کے حوالے سے دونوں کی فیملیوں میں سے کسی نے تھانے میں کوئی رپورٹ نہ درج کروائی تھی۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، جس کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال شفٹ کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر آصف نوید کے مطابق دونوں کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے، لڑکا لڑکی کے ناموں کی شناخت تہمینہ اور نصیب کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔