مغلپورہ:1لاکھ بھتہ مانگنے والا جعلی افسر گرفتار

بہادر دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر)ریلوے پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیااور بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا، جس پر ریلو ے پولیس نے فروری کے مہینے میں ملزم کیخلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت تھانہ مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس پی نے انسپکٹر راشد شاہ زمان اور ایس ایچ او ورکشاپس لیاقت علی سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم بہادر علی کو گرفتار کرلیا۔