جلوموڑ:اراضی کے تنازع پر فائرنگ‘2افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال   شامل‘مرسلین زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقہ میں دہرے قتل کی واردات جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر  پیش آیا مقتولین قریبی عزیز ہیں۔دو طرفہ فائرنگ میں دونوں پارٹیوں کا ایک ایک فرد قتل ہوا ، پولیس نے لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ، تفصیلات کے مطابق  باٹا پور کے علاقے جلو موڑ کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا مقتولین کی شناخت34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال  اور زخمی کی مرسلین کے نام سے ہوئی  اطلاع ملنے پر پولیس نے  موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پورسٹمارٹم جبکہ زخمی  کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی  کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں سوتیلے بھائی ہیں جن کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس میں دونوں فریقین کا ایک، ایک فرد قتل ہوا ہے